کراچی : آئل ٹینکر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق 2 افراد زخمی

Karachi Oil Tanks

Karachi Oil Tanks

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئل ٹینکر الٹ گیا جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ کارساز کے قریب پیش آیا۔ٹینکر کی زد میں آکر وہاں سے گزرنے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر کو نقصان پہنچا اور اس میں سے تیل بہنے لگا۔جس کا موقع پرست لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایااور کوئی بوتل اور کوئی برتن میں تیل بھر کر گھر لے گیا۔