کراچی آپریشن کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے : وزیر اعلی سندھ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) جبری ہڑتالیں روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کراچی میں وزیر اعلی سندھ کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

کہ جبری ہڑتالوں کو غیر قانونی قرار دے کر روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے غیرجانبدارانہ طور پر شروع کیا گیا۔

جو تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پراسیکیوشن کو موثر بنانے کے لیے قانونی ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔