کراچی: پی ایم ٹی میں آگ لگنے سے 5 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکل خاکستر

Karachi

Karachi

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ میں بجلی کی پی ایم ٹی میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ جس کی زد میں آکر پانچ گاڑیاں اور دو موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں صبح بجلی کی پی ایم ٹی میں زور دار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔

جس نے اطراف کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے باعث پانچ گاڑیاں اور دو موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تاہم واقعے کے کچھ دیر بعد کے ای ایس سی اور فائربریگیڈ کا عملہ پہنچا۔ جس نے علاقے کی بجلی کو منقطع کرکے گاڑیوں میں لگی آگ کو بجھایا تاہم آگ لگنے کے باعث پانچ گاڑیاں جل گئیں۔ دھماکہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔