طالبان مریں یا شہری، نقصان پختونوں کا ہی ہوتا ہے، غلام بلور

Ghulam Bilour

Ghulam Bilour

پشاور (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کہتے ہیں کہ طالبان اپنا قبلہ درست کر لیں، طالبان مریں یا پھر عام شہری، دونوں صورتوں میں قتل پاکستانی پختونوں اور مسلمانوں کاہی ہوتا ہے۔ پشاورمیں ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب میں غلام بلور نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسیاں اور انتخابی نتائج کے بارے میں بیانات دونوں غلط ہیں۔

اگر انتخابات میں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو پھر اے این پی کو بھی اس سے نقصان پہنچا ہے۔ جلسے میں یہ قرار داد بھی پیش کی گئی کہ چیئرمین تحریک انصاف خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔