کراچی : پی ایس 112 پر خرم شر زمان اور پی ایس 113 پر ثمر علی خان کامیاب

Karachi Elections

Karachi Elections

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں این اے 250 پر انتخابات میں تحریک انصاف کے عارف علوی کامیاب ہو گئے، پی ایس 113 میں بھی تحریک انصاف کے ثمر علی خان نے میدان مار لیا، پی ایس 112 میں بھی تحریک انصاف کے خرم شیر زمان جیت گئے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی نے ستتر ہزار پانچ سو تراسی ووٹ حاصل کئے ہیں۔

عارف علوی کے مد مقابل ایم کیو ایم کی امیدوار خوش بخت شجاعت تیس ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ پی ایس 113 سے تحریک انصاف کے ثمر علی خان 38 ہزار 247 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیا نے 11 ہزار 753 ووٹ لئے۔ ادھر پی ایس 112 سے تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے 33 ہزار 560 ووٹ لے کر فتح حاصل کی۔ ایم کیو ایم کے حافظ محمد سہیل 22 ہزار 593 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور مجلس وحدت المسلمین نے حلقے کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔