کراچی : پٹیل پاڑا میں واقع ایک فلیٹ میں دھماکا، تین افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑامیں واقع ایک گھر میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اورایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق پٹیل پاڑا میں ایک رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر واقع ایک فلیٹ میں دھماکا ہوا ہے۔

دھماکا کی آواز زور دار نہیں تھی، تاہم دھماکے سے تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔