کراچی میں قیام امن کیلئے مصلحت بالائے طاق رکھنی ہوگی، شاہی سید

Shahi Syed

Shahi Syed

کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹرشاہی سید نے کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور حملے کراچی میں امن و امان کی انتہائی گھمبیر اور پیچیدہ صورت حال کا عملی ثبوت ہے۔ سینیٹر شاہی سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنا ہوں گے۔

پرامن کراچی کیلئے دہشت گردوں کیخلاف ہر مصلحت کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی موجودگی میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد زدہ لاشوں کے ذریعے دہشت گردوں نے اپنے عزائم سے آگاہ کردیا ہے۔ کراچی شہر بارود کے دہانے پر کھڑا ہے، بر وقت اقدامات نہ اٹھائے تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔