کراچی: پیر آباد تھانے پر دستی بم حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی

Pirabad

Pirabad

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے پیرآباد تھانے پر دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم ملزمان پیرآباد تھانے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے گیٹ پر تعینات پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ پیر آباد تھانے پر دستی بم حملہ بنارس فلائی اوور پر سے کیا گیا۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر عبدالحق کے مطابق دو زخمی اہلکاروں فیصل اور چن خان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کی آواز سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔