کراچی : پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی، ایک گھنٹے بعد قابو پالیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں ربڑ کے گودام میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب پلاسٹک مارکیٹ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا تاہم شدت دیکھتے ہوئے مزید 5 فائر ٹینڈر طلب کر لیے گئے جنھوں نے تقریبا ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

اس دوران فوم کا استعمال بھی کیا گیا جبکہ دھواں زیادہ ہونے سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم ہو سکا۔