آج بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش کا امکان

Chance Of Rain

Chance Of Rain

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ تاہم آج بھی اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانولہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان اور گردونواح میں رات گئے بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور قلات ڈویڑن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بار ش رسالپور اور خضدارمیں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کراچی میں رات گئے بوندا باندا جبکہ صوابی اور مردان میں بارش ہوئی۔