اوکاڑہ : باپ نے بیٹی، داماد،نواسے، نواسی سمیت 6 افراد مار دیئے

Okara

Okara

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ کی تحصیل دیبالپور میں ایک شخص نے 5 سال پہلے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی، اس کے 2 بچوں اور داماد سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دیبالپور کے گاوں تارا سنگھ میں طاہر سرور نامی شخص نے 5 سال پہلے شوکت میو کی بیٹی شہناز سے پسند کی شادی کی تھی اور گاوں سے چلا گیا تھا۔ وہ 5 سال بعد بیوی اور 2 بچوں کے ساتھ گاوں واپس آیا۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب شوکت میو نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر طاہر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجے میں شہناز، طاہر، ان کا بیٹا عدنان طاہر،بیٹی رامش طاہر، بھائی نواز اور زاہد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔