کراچی: پریڈی میں پولیس کارروائی، دو مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے کراچی کے علاقے پریڈی میں کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ساوتھ ناصر آفتاب کے مطابق پریڈی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے دو مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا جن کی شناخت عارف عرف کالا بچہ اور رشید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل کی متعدد دو ارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایک سرکاری کلاشنکوف اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔