کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر فضل الرحمٰن ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ادھر گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خطرناک ٹارگٹ کلر عدنان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تین سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

اس سے پہلے اسی علاقے میں فائرنگ سے مدرسے کی تین طالبات زخمی ہو گئیں۔ ان کی شناخت زینب، حبیبہ اور تسلیم اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق طالبات مدرسے سے واپسی پر نامعلوم سمت سے آنے والے گولیوں کا شانہ بنیں۔ ادھر لانڈھی 89 میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔

گولیوں کا نشانہ بن کر پولیس اہلکار اور اس کی اہلیہ زخمی ہو گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔