کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) میٹھا در کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔

ایس اسی پی سٹی شیراز نظیر کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار اے وی سی سی میں تعینا ت تھا۔ اس نے سرکاری اسلحے کے زور پر شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی چھینے تھے۔

نپئیر کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

گارڈن میں پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے 2 ملزموں گرفتار کیا گیا۔ جن سے دستی بم، ٹی ٹی پستول اور 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزموں کے 2 ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے