کراچی، پولیس افسر سمیت تین اہلکاروں کا چوری کا اعتراف، نوکری سے برطرف

Police Officer

Police Officer

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ہی چور نکلے ، کلفٹن درخشان سے لاکر چوری کے الزام میں پولیس افسر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

کلفٹن درخشان سے لاکر چوری کے الزام میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ برطرف کیے جانے والوں میں سب انسپکٹر حمزو خان، ہیڈ کانسٹیبل مظہر اور محمد الیاس شامل ہیں۔ تینوں پولیس اہلکاروں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

پولیس اہلکاروں نے دکان کا لاکر چوری کیا جس میں 3 لاکھ روپے موجود تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا تھا ۔ تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف چوری کا مقدمہ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔