کراچی میں پولیس آپریشن،18 مبینہ ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

Karachi Police

Karachi Police

کراچی(جیوڈیسک)پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کے18 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کرلیا،پولیس حکام کا دعوی ہے کہ ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے نام پر بھتہ وصولی کرتے تھے،بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں پولیس نے رپیڈ ریزرو فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا،جس کے دوران18 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جنہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے اتحاد ٹاون تھانے منتقل کیا گیا،کارروائی کے دوران 8 ٹی ٹی پستول،4 ٹینس بال بم اور7 کلوگرام وزنی پریشر کوکربم بھی ملا ہے۔ملزمان بلدیہ ٹاون اسکول میں دھماکے، پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ ڈی ایس پی رستم نواز نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کے دوران پکڑے گئے۔

افراد کا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے،جبکہ ملزمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نام پر بھتہ وصولی بھی کرتے تھے اور دیگرجرائم میں بھی ملوث ہیں، گرفتارملزمان بلدیہ ٹاون کے اسکول میں دھماکے اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔