کراچی: پولیس کاروائی، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سچل پولیس نے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں کے خلاف کامیاب آپریشن میں چھ رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات گئے سپر ہائی وے سے متصل علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں پر مشتمل چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ملزمان سے دستی بم، کلاشنکوف اور ممنوعہ بور کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی مظہر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان اغوا قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور دو روز قبل ہی فائرنگ کرکے رینجرز کے دو اہلکاروں کو زخمی بھی کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ خور اور اجرتی قاتل بھی ہیں۔