کراچی: پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی کی وجہ سامنے آگئی

ASI Tariq

ASI Tariq

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس اہکار کی مبینہ خودکشی کی وجہ گھریلو جھگڑا سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار اے ایس آئی طارق سکیورٹی ٹو میں تعینات تھا اور اہلکار طارق نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں، متوفی اہلکار کا دوسری بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بیوی سے لڑائی کے دوران اہلکار نے بیوی کے لیے پستول نکالی تھی لیکن اس نے پستول سے خود کو گولی مار لی، طارق کو جبڑے میں گولی لگی جو سر سے پار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت دوسری بیوی کے گھر پر متوفی طارق اور سوتیلہ بیٹا بھی موجود تھا، ،سوتیلے بیٹے سے بیان لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طارق کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اور جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔