کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، ملک بھر میں مجموعی تعداد 63 ہو گئی

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں 12 ماہ کے مراد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جو رواں برس سندھ میں پولیو کا چھٹا اور ملک میں 63 واں کیس ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک فاٹا میں 48، خیبر پختونخوا میں 9 جب کہ سندھ میں پولیو وائرس کے 6 کیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے رہائشی 2 سالہ بچے میر فیاض میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ یوں یہ تعداد مجموعی طور پر 62 تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔