کراچی: پولیو ورکر پر حملہ کرنیوالا دہشتگرد مقابلے میں ہلاک، دوسرا گرفتار

Polio Worker Attack

Polio Worker Attack

کراچی (جیوڈیسک) گلشن حدید کے قریب جنجال گوٹھ میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر کالعدم تحریک طالبان کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں نقیب زادہ، ذاکر اللہ، خونہ زر اور حمید اللہ شامل ہیں، اسٹیل ٹاون کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد اسلام ولی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عمران شوکت کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کیا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ حمزہ نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم حمزہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چہلم امام حسین پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔