کراچی : بندرگاہ کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گھاس بندر کے گیٹ کے قریب لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔گھاس بندر گیٹ نمبر 15 اور 16 کے درمان یارڈ میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لئے کراچی پورٹ ٹرسٹ اور فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں مصروف رہیں اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،لیکن گودام میں پڑا بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔