امریکا پاکستان کو 7.8 ملین ڈالر کے ٹالون روبوٹ فراہم کرے گا

Talun robot

Talun robot

کراچی (جیوڈیسک) محمد رفیق مانگٹامریکا پاکستان کو ٹالون روبوٹ فراہم کرے گا۔ امریکی اور فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا 7.8 ملین ڈالر مالیت کے ٹالون فور روبوٹ پاکستان کو برآمد کرے گا۔میساچوسٹس کی QinetiQ نارتھ امریکا فرم کو مقررہ قیمت 7,772,646 ڈالر میں ٹالون فور نامی گاڑیوں، پرزہ جات کی خریداری اور تربیت کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ فارن ملٹری سیلز کی مد میں سو فی صد پاکستان کیلئے دیا گیا ہے۔Talon چہارم روبوٹ ملٹری دھماکہ خیز موادکو فاصلے سے ضائع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے ایک آدمی دور سے ہی انجام دے سکتا ہے۔اس کی تیاری میں99 فی صد کام میساچوسٹس اور ایک فی صد پاکستان میں کیا جائے گا اور دسمبر 2013 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ فرانسیسی دفاعی ایرو اسپیس کی رپورٹ کے مطابق اس بغیر پائلٹ روبوٹ کوایک فوجی طویل فاصلے سے اس سے جاسوسی کامشن انجام دے سکتا ہے۔

سادہ دھماکہ خیز مواد سے فوجی اور تکنیکی اہلکاروں کے ساتھ نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس طرح کے روبوٹ عراق، افغانستان اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کا بنیادی کام جاسوسی ،دشمن کی افواج پر حملہ اور سڑک کنارے بمو ں کو نصب اور دھماکا خیز ڈیوائسز جیسے خطرناک امور کی انجام دہی کے لئے فوجی اہلکاروں کی مدد ہے۔ ٹالون روبوٹ میساچوسٹس کے والٹہم کی فاسٹر ملٹر کی طرف سے تیار کیا جاتا ہے،ریموٹ کنٹرول سے چلایا جانے والا یہ روبوٹ جاسوسی سے لیکر جنگی امور تک انجام دیتا ہے۔

یہ ریت،برف اور پانی سے سو فٹ کی بلندی پر کام کر سکتا ہے۔ یہ سیڑھیاں چڑ ھ سکتا ہے
اور سات دن تک مسلسل کا کرسکتا ہے بیٹری کو ری چارج کرنا پڑتا ہے، اسے فوجی اہلکار ایک ہزار میٹر کی دوری سے آپریٹ کرسکتا ہے۔ 60 سے 100 پونڈ وزنی اس روبوٹ کی قیمت 60 ہزار ڈالر ہے۔ امریکی فوج کا یہ 2000 سے حصہ ہیں اوردنیا بھر میں تین ہزار سے زائد ٹالون روبوٹ تعینات کیے جا چکے ہیں۔