کراچی کو بجلی کی کٹوتی سے دیگر ملک میں لوڈ شیڈنگ کم ہو گی، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کراچی کو ملنے والی بجلی میں 350 میگاواٹ کٹوتی سے ملک کے دیگر حصوں میں لوڈ شیدنگ کا دورانیہ کم ہو جائیگا۔

وزارت پانی وبجلی کے مطابق نیشنل گرڈ سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں سے 350 میگاواٹ کمی کے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق وزیر پانی وبجلی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

وزیرپانی وبجلی کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر جلد عمل درآمد سے ملک کے باقی حصوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہو سکے گی۔ کراچی کو 350 میگاواٹ بجلی کی کٹوتی پر ایم ڈی کے ای ایس سی کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنا موقف کل پیش کریگی۔