کراچی: وزیر اعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہائوس کراچی میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم کی کراچی میں سیاسی اور تاجر رہنماوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،جبکہ انہیں سندھ کے بڑے ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے نے کراچی ائرپورٹ کے ٹرمینل ون پر لینڈ کیا، جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچے۔ نواز شریف آج شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔