کراچی کے مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

پشاور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں فوجی آپریشن سے مسائل بڑھتے ہیں، جماعت اسلامی نے نہ پہلے فوجی آپریشن کی حمایت کی اور نہ اب کرے گی۔ پشاور میں ذرائع کے نمائندوں سے گفتگو میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کراچی میں فوجی آپریشن کیا گیا۔ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں جماعت اسلامی نہ پہلے فوجی آپریشن کی حمایت کی اور نہ اب کرے گی ،طالبان سے مذکرات کے حوالے سے منور حسن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بہت وقت ضائع کیا جا چکا۔

اب بھی وقت ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی دباو سے نکل کر طالبان سے مذاکرات کرے سید منور حسن نے بلوچستان حکومت کو یتیم قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت کومعاشی اور ا نٹیلی جنس سپورٹ د ی جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے ن لیگ کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین ماہ میں لاقانونیت، لوڈ شیڈنگ اور جی ایس ٹی میں اضافہ ہوا جبکہ پاک بھارت تعلقات پر بھی وزیرا عظم نواز شریف غیر سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں۔