وزیراعظم نے سزائے موت کے 468 قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دی

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے سزائے موت پانے والے 468 قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ان میں دہشت گرد اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرم شامل نہیں ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیر اعظم نے صدر سے مشاورت کے بعد تاحکم ثانی قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کے لئے پاکستان پر یورپی یونین کا بھی دباو ہے، یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو ترجیحی اسٹیٹس دینے کے لئے سزائے موت ختم کرنے کی شرط رکھی ہے۔