کراچی : پیرآباد میں سابق یونین کونسل ناظم شاکر اللہ کے گھر پر کریکر حملہ

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے پیر آباد میں سابق یونین کونسل ناظم شاکر اللہ کے گھر پر کریکر پھینکا گیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بنارس کے علاقے پیر آباد میں صبح سویرے نامعلوم افراد نے سابق یو سی ناظم شاکر اللہ کے گھر پر کریکر پھینکا۔

ایس پی او رنگی چوہدری اسد نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزموں کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔