کراچی : پچاس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم حنیف چٹا گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی پولیس نے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم حنیف چٹا کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم حنیف چٹا کو گزشتہ روز لانڈھی میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے تین رپیٹر،چار کلاشنکوف،بارہ ٹی ٹی پستول ، دوموبائل فون اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم حنیف چٹا کراچی میں پچاس سے زائد مذہبی اور سیاسی افراد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ملزم شرافی گوٹھ اور لانڈھی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے جبکہ وہ منشیات کے اڈوں کا بھی مالک ہے۔