کراچی : لیاقت آباد کے بینک میں گیس کے اخراج سے دھماکہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے نجی بینک میں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے نجی بینک میں رات گئے اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے سے نجی بینک کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور داخلی راستے کو جزوی نقصان پہنچا ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ عمارت میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔