کراچی: جھگڑے پر پڑوسی نے محلہ دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا

Qurbani Animal

Qurbani Animal

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں محلے داروں میں ہوئے جھگڑے کے بعد پڑوسی نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق لیاقت آباد نمبر 8 میں گلی میں لائٹ لگانے پر محلے داروں میں جھگڑا ہوا تھا، بعد ازاں جھگڑالو پڑوسی نے محلے دار کے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے قربانی کے جانور پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تاہم بعدازاں جانور کے مالک کی جانب سے قانونی کارروائی سے منع کرنے پر گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا۔