کراچی : رینجرز کی کارروائی ، پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک کارروائی کے دوران پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کا یہ کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی پہلے گرفتار ہوچکے ہیں۔ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔