کراچی : لیاری میں رینجرز کی کارروائی، 3 اغوا کار اور ایک مغوی ہلاک

karachi Ranger

karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں لیاری افشانی گلی میں مغوی کی اطلاع پر رینجرز کی کاروائی کے دوران تین مبینہ اغوا کار اور مغوی ہلاک جبکہ رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

رینجرز حکام کے مطابق لیاری میں افشانی گلی کے قریب رینجرز مغوی کی بازیابی کے لیئے پہنچی تو ملزمان نے رینجرز کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ میں تین مبینہ اغوا کار جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ اغواکاروں نے مغوی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔