کوئٹہ میں 4 دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد5 ہو گئی،48 زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے چار بم دھماکوں میں پانچ افراد جاں بحق ،جبکہ 48 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ایف سی اہلکاروں نے نیچاری روڈ پر چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا تو زور دار دھماکا ہو گیا ۔کوئٹہ میں ایف سی کے اہلکاروں نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا،نیچاری روڈ پر ہوا ایف سی اہلکاروں کی جانب سے ایک گاڑی کو روکنے پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

گاڑی میں 100 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا،دھماکا اتنا شدید تھا کہ پورے شہر میں اس کی آواز سنی گئی ۔نیچاری روڈ پر دھماکے سے ایک درجن کیقریب دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اس سے پہلے کوئٹہ میں جناح ٹان کے ایک کھلے میدان میں پہلا دھماکا ہوا،دوسرا گوالمنڈی چوک میں جبکہ تیسرا گوردت سنگھ روڈ پر ہوا۔نگران وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش نے فوری طور پر دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی سرکاری طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔