کراچی : رینجرز کا عزیرجان بلوچ کے گھر پر چھاپہ

Aziz Jan Baloch

Aziz Jan Baloch

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں رینجرز نے محاصرہ کرکے عزیر جان بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ کراچی میں رینجرز نے اپسرا اپارٹمنٹس سے ستائیس مشتبہ افرا کو گرفتارکر لیا، سنھگو لین میں رینجرز نے راستے بند کر کے عزیر بلوچ کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں فیڈرل سی ایریا سے ملحق اپسرا اپارٹمنٹ سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ جبکہ نارتھ ناظم آباد خاموش کالونی میں ایس آئی یو نے چھاپے کے دوران بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔ چاکیواڑہ میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اغوابرائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں، شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس نے بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث نو ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی برآمد کئے گئے۔ کارروائی کے موقع پر علاقوں کی ناکہ بندی کی گئی، گلستان جوہر رابعہ سٹی میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کامحاصرہ کرکے رہائشی فلیٹس کی تلاشی لی اس دوران پانچ مشتبہ افراد حراست میں لے لئے جن سے اسلحہ، موٹر سائیکل، سندھ پولیس کی گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس اوردیگر اشیا برآمد ہوئیں۔

لیاری کے مختلف علاقوں سے چوری اور ڈکیتی میں ملوث دو خواتین چار ساتھیوں سمیت دھر لی گئیں پکڑے گئے ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے تفتیشی مراکز منتقل کر دیا گیا۔