کراچی : لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے جس کے لئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے لیاری میں موسی لین اور کامل گلی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف صبح سویرے سے رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن میں رینجرز کے200 سے زائد اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے لوگوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔