کراچی میں رینجرز آپریشن جاری، 9 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

karachi Rangers

karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 9 ملزمان کو حراست میں لے کر دس ٹی ٹی پستول سمیت 18 ہتھیار برآمد کرلیے۔شہر قائد کے علاقے سبزی منڈی کے قریب کرنال بستی میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری پانچ گھنٹے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

جس میں رینجرز کی خواتین اہلکاروں اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ سمیت دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق 9 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کے قبضے سے دس ٹی ٹی پستول سمیت 18 ہتھیار، شراب کی پچاس سے زائد بوتلیں اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے قائم متعدد مورچے توڑ دیے گئے۔