کراچی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب حملے میں 4 اہلکار زخمی

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 میں رینجرز کی موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 لاسی پاڑہ میں رینجر ز کی موبائل کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

امداری ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کا کہنا ہے کہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ واقعے کی جگہ سے ایک تباہ شدہ موٹر سائیکل بھی ملی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حملے سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا کہ آیا پہلے سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا یا پھر کریکر دھماکہ کیا گیا ہے۔