کراچی: رات گئے زیادتی کے 2 واقعات، 1ملزم گرفتار، دیگر فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی جبکہ سچل میں ایک لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا دیگر کی گرفتاری کی لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون کو 3 ملزمان نے زیر تعمیر عمارت میں لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کو طبی معائنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب سچل کے علاقے غازی گوٹھ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔