کراچی : متحدہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، حیدر عباس رضوی

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد متحدہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع ہو گئیں، کارکنوں کا قتل عام معمول بن چکا۔کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ متحدہ کے کارکنوں کی زیرحراست ہلاکتوں اور زیرحراست تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ صورتحال نا قابل برداشت ہے۔ اگر کوئی جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کی تفتیش ہونی چاہئے۔ جھوٹے مقدمات کا سامنا کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانچ سال تک سندھ حکومت کو برداشت کیا۔ حیدر عباس رضوی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن ایاز حسن اور ان کے دوست کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔