پاکستانی رویے میں تبدیلی آئی، بھارت میں رویہ تبدیل کرے، مانی شنکر

Mani Shankar

Mani Shankar

پاکستان (جیوڈیسک) بھارت کے رکن پارلیمنٹ مانی شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں بھارت مخالف رویے کی شدت میں کمی آئی ہے، بھارت کو بھی اپنا رویہ بدلنا پڑے گا۔واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک سے خطاب میں مانی شنکر نے کہا کہ پاکستانیوں کو شدت پسندی اوردہشت گردی سے بہت نقصان ہوا۔ بھارت کو پاکستان کیساتھ بلا رکاوٹ مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں۔

رکن پارلیمنٹ مانی شنکر کا کہنا تھا کہ امید ہے نواز شریف کے دور میں پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے۔ پاکستان کی نوجوان نسل میں بھارت مخالف رویے کی شدت میں کمی آئی ہے۔ وقت کیساتھ ساتھ بھارت مخالف جذبات کی شدت میں مزید کمی آئیگی۔ تاہم ابھی بھارت کی جانب سے رویے میں تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔