کراچی : سعدی ٹاون، صفورا گوٹھ میں پانی کی سطح کم ہوگئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد آنے والا سیلابی پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا۔ ہفتے کو کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد سے شہر کے بیشترعلاقوں میں پانی کھڑا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حب ڈیم میں کیرتھر کینال کے قریب شگاف پڑنے سے سعدی ٹاون، امروہہ سوسائٹی، صفورا گوٹھ میں داخل ہونے والے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

تاہم مکمل طو ر پر پانی کی نکاسی نہیں کی جا سکی ہے، لوگوں کے گھروں میں اب بھی پانی جمع ہے۔ ادھر ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ کا راستہ بھی بند ہے۔ کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد جانے والی سڑک دو روز سے زیر آب ہے جبکہ سڑک سے گزرنے والے پانی کے تیز ریلوں نے سڑک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔