کراچی کو بچانا در اصل پاکستان کو بچانا ہے: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

Jafria

Jafria

کراچی (جیوڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و ترجمان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی، علامہ سید قمر حیدر زیدی نے علامہ سید ثقلین علی بخاری، سید حسن بدر ہمدانی اور صوبائی صدر TNFJ سندھ علامہ سید وقار حسن تقوی، علامہ سید فیروز عباس اور سید محسن رضا زیدی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادیات کی شہ رگ کراچی ہے۔

جس ملک،گھر اور مملکت کی اقتصادیات مستحکم اور مضبوط ہو وہ ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہتاہے بلکہ اسے دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی، قتل و غارت گری، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کو بچانا در اصل پاکستان کو بچانا ہے، کراچی کا مسئلہ کسی ایک گروہ، پارٹی یا جماعت کا مسئلہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن تمام رنجشیں پس پشت ڈال کر نیک نیتی کیساتھ ایک مستحکم اور مضبوط لائحہ عمل اور ایکشن پلان بنائیں۔