کراچی : شاہ لطیف ٹاون میں کلینک پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شاہ لطیف ٹاون کے علاقے میں کلینک پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں موٹر سائیکل سواروں نے کلینک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان 5 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کرر ہے ہیں۔