کراچی : شاہ فیصل میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، 2 ڈاکو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں علاقہ مکینوں نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ایک زخمی جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل گرین ٹان میں پانچ مسلح ڈاکو ایک گھرمیں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے۔

گھر والوں کے شور مچانے پرعلاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ علاقہ مکینوں کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔