کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی چنیسر گوٹھ محمود آباد میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی خاتون لگی تھی۔ بلدیہ ٹان میں ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب سے ایک لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق اسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص امیر علی اور ایک نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اورنگی ٹاون قصبہ موڑ کے نزدیک فائرنگ سیعبد الرزاق کو قتل کر دیا گیا۔ اورنگی ٹان میں ہی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔