کراچی، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

 People killed

People killed

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے نواز شریف پارک کے قریب 40 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جسے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔