کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) خاموش کالونی میں فائرنگ سے غلام عباس جاں بحق ہو گیا۔ گارڈن سے انور کی تشدد زدہ لاش ملی۔ لانڈھی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریلوے پولیس اہلکار ذکریا کو قتل کر دیا۔

ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور لیاری گلستان کالونی میں دستی بم حملوں میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کورنگی میں ڈی سی کورنگی زبیر احمد کی گاڑی پر سے انکا ڈرائیور اور پولیس گارڈ زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب لیاری چاکیوڑاہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ناظم آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ کھارادر میں ایس آئی یو پولیس نے چھاپہ مار کر 4 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔