کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ایک گھر سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں دو دن پرانی ہیں۔ پولیس واقعہ اور خواتین کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش کر رہی ہے۔

لانڈھی مل ایریا میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا ہارون آباد میں فائرنگ سے ارشاد جاں بحق ہو گیا۔ لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

گارڈن کے علاقے جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے نوید جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ تین ہٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

رات گئے گلشن اقبال ڈسکو بیکری پر دودھ کی دکان پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ پاک کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جبکہ لانڈھی لالہ آباد میں ایک شخص زخمی ہوا۔