کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے کھل جائیں گے

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8 بجے کھل جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت بدھ کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا جو صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔