کراچی: سندھ پولیس کے 4 افسروں کو دوبارہ ترقی دینے کا فیصلہ

Sindh Police

Sindh Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر تنزلی پانے والے چودھری اسلم اور فاروق اعوان سمیت چار پولیس افسروں کو دوبارہ ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔

کمیٹی کے اجلاس میں 24 سے زائد پولیس افسروں کو ترقی دی جائے گی۔ چوہدری اسلم، را انوار، نیاز کھوسو اور فاروق اعوان کو دوبارہ ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر چاروں افسران کی تزلی کی گئی تھی۔